

gorgeous nado (22-07-2009), Khamosh awaz (25-05-2009), ~SmilingDoll~ (17-05-2009)






ainny, thanks for sharing here...


thnx for this information












thnx for sharing......


دیپکا پادوکون کا پیار کون ہے یہ سبھی جانتے ہیں۔ لیکن جب سے ان کے رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، بے بی نے اپنا سارا دھیان اپنے کیریئر پر دینا شروع کر دیا۔ کام ان کا پیار ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیپکا کی خواہش کیا ہے؟ دیپکا اب سلمان کو پیار کرنا چاہتی ہیں، بے شک پردے پر ہی۔ دیپکا نے کُھلے عام کہا ہے کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ ایک فلم کریں۔ دیپکا بے بی کی اس خواہش کو مکمل ہونے میں شاید کافی عرصہ لگ سکتا ہے کیونکہ سلمان نے اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم میں دیپکا کے بجائے کنگنا رناوت کو لے لیا۔
خان بیگم اشتہار میں
شاہ رخ خان کی بیگم گوری نے آخر اشتہار میں کام کرنا منظور کر ہی لیا ہے۔ دونوں میاں بیوی ایک گھر کے فرنیچر کے اشتہار میں بہت جلد نظر آنے والے ہیں۔ اپنی اشیاء کی تشہیر کے لیے کئی کمپنیاں ایک عرصے سے گوری کی ایک ’ہاں‘ کی منتظر تھیں۔ گوری نے اِدھر ہاں کہا اور اُدھر دیگر کمپنیاں قطار میں کھڑی ہو گئیں ہیں۔ ہمیں تو لگتا ہے کہ اگر گوری نے اپنے شوہر شاہ رخ کے ساتھ ہی اشتہار کرنا منظور کیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ جوڑی بھی ڈیوڈ بیکہم اور ان کی بیوی کی طرح مشہور ہو جائے۔
رول لے لو
ہمیں اب تک پتہ تھا کہ فلمساز کردار کی ضرورت کے حساب سے فنکار کا انتخاب کرتے ہیں۔ شاید آپ بھی یہی سمجھتے ہیں۔ لیکن بھئی یہ کساد بازاری کا دور ہے۔ اس کے علاوہ ہیروئین کی قیمت بالی وڈ میں ہیرو سے کم تر ہی لگائی جاتی ہے۔ چلیے یہ سب چھوڑیے اصل بات کی طرف آتے ہیں۔ فلمساز رتن جین فلم بنا رہے ہیں جس میں ہدایت کار نے ودیا بالن کو بحیثیت اداکارہ کے منتخب کیا ہے لیکن ’عشقیہ‘ اور ’پا‘ میں ان کی اداکاری اور ایوارڈ ملنے کے بعد ودیا نے اپنی قیمت بڑھا دی ہے۔ وہ اب قطرینہ اور کرینہ کی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے بطور معاوضہ مانگ رہی ہیں۔ بس فلمساز جین نے شرط رکھی کنگنا رناوت اور ودیا کے درمیان جو کم پیسہ لے گا ان کی فلم کی ہیروئین وہی ہو گی۔
تیز تر سپیڈ
ہالی وڈ فلم ’سپیڈ‘ آپ کو یاد ہو گی جس میں ایک بس میں بم رکھا جاتا ہے اور اگر بس کی سپیڈ کم ہو گی تو بم پھٹ جائے گا۔ جی ہاں اس مشہور فلم کی نقل اب بالی ووڈ میں بن رہی ہے۔ ویسے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہمیشہ کی طرح صحافیوں نے سوال کیا آپ کی فلم سپیڈ کی کاپی ہو گی اور پریہ درشن نے دیگر ہدائتکاروں کی ہی طرح جواب دیا ’نہیں اس سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے بلکہ مختلف ہے کیونکہ ہماری فلم میں بس کے بجائے ٹرین میں بم ہو گا۔ اور یہ ٹرین لندن سے گلاسکو تک جائے گی۔‘ اتنا بڑا فرق تو ہے تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے فلمساز ہالی وڈ فلموں کی نقل کرتے ہیں؟
خان بگ باس نہیں
شاہ رخ خان نے ٹی وی شو بگ باس کی میزبانی سے انکار کر دیا۔ شو کے منتظمین نے انہیں خطیر رقم دینے کا وعدہ بھی کیا لیکن خان کے انکار سے انہیں بڑی مایوسی ہوئی۔ منتظمین کے مطابق خان اپنی فلم ’ڈان ٹو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اس لیے وہ تاریخیں نہیں دے پائے۔ لیکن ہمارے خبری نے چپکے سے کہا کہ دراصل خان کے شو کرنے سے انکار کی ایک بہت اہم وجہ ہے۔ آپ کو پتہ ہے نہ کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے دو شو امیتابھ بچن نے کیے تھے اور تیسرا شاہ رخ نے کیا تھا۔ پھر امیتابھ کی ڈان کے بعد خان نے فرحان اختر کی ڈان کی۔ اس لیے خان پر یہ لیبل لگ گیا ہے کہ وہ بگ بی کے کیے ہوئے کام کو کرنے لگے ہیں۔ بس اس لیبل سے بچنے کے لیے خان نے یہ اہم فیصلہ کیا۔
تیرے دربار میں
اجمیر میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر ملک کا ہر وزیر اعظم عقیدت کے طور پر چادر پیش کرتا ہے اور یہ اب معمول بن چکا ہے۔ لیکن بالی وڈ فلمسازوں اور اداکاروں نے بھی اب اپنی فلمیں ریلیز ہونے سے قبل غریب نواز کے آستانے پر حاضری دینا معمول بنا لیا ہے۔ نمستے لندن کی نمائش سے پہلے قطرینہ کیف نے حاضری دی تھی اور ان کے لباس پر کافی واویلا بھی مچا تھا۔ خیر دیگر کی طرح اپنی فلم کی کامیابی کی دعا کے لیے ’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی‘ کی فلمساز ایکتا کپور کے بعد اب عمران ہاشمی اور فلم کی ہیروئین پراچی دیسائی نے بھی اجمیر کی درگاہ کی زیارت کی اور فلم کی کامیابی کی دعا مانگی۔
جنت کی سیر
سبھی جانتے ہیں کہ کشمیر کی وادیاں اس کے خوبصورت نظاروں کو لوگ دنیاوی جنت کہتے ہیں۔ اور اسی لیے ہماری کھلاڑی ہیرو یعنی اکشے کمار اب اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اس جنت کے پہاڑ اور وادیوں کی سیر اپنی موٹر سائیکل پر طے کریں گے۔ وہ ان پہاڑیوں میں خیمہ زن ہوں گے اور پھر اپنے اس سفر کو قلمبند بھی کریں گے۔ چلیے چھٹیاں منانے کا یہ انوکھا طریقہ اچھا ہے اور آپ ہم تیار رہیں ان وادیوں میں بتائے لمحوں پر لکھی کتاب کا بھی۔
Bikney Waly Aur Hein Ja Kar Khareed Lo,
Hum Log Qeemat Se Nhn Qismat Se Mila Karty Hein.


محمد رفیع کےنام سے میوزک اکیڈمی
رفیع جیسے فنکار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے
ہندوستان کے مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کی تیسویں برسی کے موقع پر ان کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کے نام سے بطور یادگار میوزک اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہد رفیع کے مطابق یہ ان کی اور ان کے پرستاروں کی جانب سے اس عظیم گلوکار کو خراج عقیدت ہوگا۔
اکتیس جولائی کو رفیع کی تیسویں برسی ہے اور اس موقع پر ممبئی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں شاہد رفیع اپنے والد کی یاد میں ایک کنسرٹ کر رہے ہیں۔ رفیع مرحوم کے نغموں سے سجی اس شام میں انڈسٹری کے کئی بڑے فنکار شریک ہوں گے۔
شاہد رفیع کے مطابق اس میوزک اکیڈمی میں رفیع کے نغموں کی لائبریری کے علاوہ ان کی نایاب نادر تصاویر اور ان کے وہ نغمے ہوں گے جو کسی کمپنی نے کبھی ریلیز نہیں کیے۔ ’یہ میوزیم میرے والد کے پرستاروں کو ان کی یاد دلائے گا‘۔
شاہد رفیع کے مطابق وہ ایک عرصہ سے اپنے والد کی یاد میں میوزک اکاڈمی بنانا چاہتے تھے کیونکہ وہ جب بھی دنیا کےکسی کونے میں گئے ہر جگہ لوگوں نے ان سے یہی خواہش ظاہر کی۔ان کے مطابق ان کے والد کی تیسویں برسی اس کے لیے ایک صحیح وقت ہے۔
رفیع کے بیٹے شاہد رفیع کی خواہش تھی کہ ان کے والد کے نام پر اکادمی قائم ہو
شاہد خود کو بہت ہی خوش نصیب سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں ایک ایسے عظیم گلوکار کا بیٹا ہوں جنہیں دنیا نے اپنے دلوں میں بسا رکھا ہے۔
شاہد کہتے ہیں کہ اس اکیڈمی کے ذریعہ وہ اپنے والد کے فن اور ان کی وراثت کو کچھ حد تک سنبھال کر رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔
ہندستانی فلم انڈسٹری کے دیگر گیارہ فنکاروں کے ورثا بھی میں اس اکاڈمی کی انتظامی کونسل کا حصہ بنیں گے۔ ان میں عظیم موسیقار نوشاد کے بیٹے راجو نوشاد، مجروح سلطانپوری کے بیٹے عندلیب سلطان پوری، مہندر کپور کے بیٹے روہان کپور، شاہد رفیع کی بیوی فردوس ان کے علاوہ شکیل بدایونی کے بیٹے جاوید بدایونی، مانک پریم چند، راشد ظفر، کمال مصطفے سکندر، کاکا جے پی، اور سریش کلکرنی شامل ہیں۔
Bikney Waly Aur Hein Ja Kar Khareed Lo,
Hum Log Qeemat Se Nhn Qismat Se Mila Karty Hein.


لوہن کی جیل سے رہائی
لوہن کو سزا سنائی گئی تو وہ پڑیں
امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے اپنی نوے دن کی سزا میں سے ابھی صرف دہ ہفتے پورے کیے ہیں۔
لوہن سن دو ہزار سات میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔ اس وقت انہیں وارننگ دی گئی تھی لیکن دوبارہ اسی جرم میں گرفتار کیے جانے کے بعد عدالت نے انہیں نوے دن کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
چوبیس سالہ لوہن نے بیس جولائی سے لاس اینجیلیس کی ایک خواتین کی جیل میں اپنی سزا کاٹنی شروع کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق انہیں پیر کی صبح سویرے رہا کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ نشے کی لت سے نجات حاصل کرنے کے لیے فوراً ہی تین مہینے کا ایک طبی پروگرام شروع کریں گی۔
لوہن کی رہائی غیر متوقع نہیں تھی۔ جن لوگوں کو ایسے جرائم میں سزا سنائی جاتی ہے جن میں تشدد کا پہلو شامل نہ ہو، انہیں جیل میں بھیڑ اور خود ان کے اچھے رویہ کی وجہ سے عام طور پر جلدی رہا کر دیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار سات میں انہوں نے اسی جیل میں صرف چوراسی منٹ گزارے تھے۔
اس وقت انہوں نے منشیات کے غیر قانونی استعمال اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانےکے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ سزا کے بدلے انہیں شراب سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کئی کورس کرنے کا حکم دیا گیا تھا جو انہوں نے وقت پر نہیں کیے۔
مئی میں اس بات پر نگاہ رکھنے کے لیے کہ انہوں نے کتنی شراب پی ہے، انہیں ایک الیکٹرانک بریس لیٹ (کڑا) پہننے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہیں سزا سنائے جانے سے ہالی وڈ کی کئی فلموں پر کام رک گیا ہے۔ اس میں عریاں فلموں کی ایک سابقہ سٹار کی زندگی پر بننے والی ایک فلم بھی شامل ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
Bikney Waly Aur Hein Ja Kar Khareed Lo,
Hum Log Qeemat Se Nhn Qismat Se Mila Karty Hein.
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks