ہالبروک، ملاقاتوں کا سلسلہ شروعآصف فاروقی
بی بی سی اردو، اسلام آباد
![]()
![]()
امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی دوستی کے عہد کی تجدید چاہتا ہے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی نمائندہ خاص رچرڈ ہالبروک نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کے ساتھ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔علی حسن
خصوصی ایلچی کی حیثیت سے سڑسٹھ سالہ سابق سفارت کار کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی ایلچی نے اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ میں منگل کی صبح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
سوموار کی شب اسلام آباد پہنچنے کے بعد اپنے جارحانہ سفارتی داؤ پیچ کے لئے دنیا بھر میں مشہور امریکی خصوصی ایلچی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران سیاسی اور فوجی قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے لئے مقرر کردہ خصوصی ایلچی کی خطے میں موجودگی کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ خود رچرڈ ہالبروک کا بھی کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کے لئے تجاویز تیار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں مزید تین روز قیام کے دوران وہ صدر اور وزیراعظم کے علاوہ، بری فوج کے سربراہ اور دیگر سیاسی اور فوجی راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
رچرڈ ہالبروک ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلوؤں کے علاوہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے بارے میں بھی سرکاری حکام سے بات کریں گے جنہیں ایٹمی مواد کے غیر قانونی پھیلاؤ کے الزامات کے تحت پانچ برس نظر بند رکھنے کے بعد عدالت کے حکم پر گزشتہ ہفتے رہا کیا گیا ہے۔
اپنی آمد کے فوراً بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس ملک کے بارے میں اصل زمینی حقائق جاننے اور سننے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان کا دورہ کرنے پر خوش ہوں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےمتعدد پاکستانی رہنماؤں سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کروں گا۔‘
ہالبروک کے مطابق’میں پاکستانی رہنماؤں سے مذاکرات کا منتظر ہوں جن کی بنیاد پر واپس جاکر میں امریکی صدر اور وزیر خارجہ کو اپنی رپورٹ پیش کروں گا۔‘
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رچرڈ ہالبروک کی تقرری کے فوراً بعد ایک امریکی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں انکا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادار کرنے پر زور دیا
تھا۔
آرمی شوگر ملز میں فائرنگ پر احتجاجآ
______________________________________________
بی بی سی اردو ، حیدرآباد
![]()
![]()
سپریم کورٹ نے یونین کو بحال کیا لیکن انتظامیہ فیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں: یونین رہنما صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والی شوگرملز میں محنت کشوں رہنماؤں پر مبینہ فائرنگ کے خلاف شہر میں کاروبار بند رہا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی کارکنوں اور سماجی تنظیموں نے کاروباری حضرات سے ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ شوگر ملز یونین کے صدر محمد اقبال نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے یونین کو بحال کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انتخابات کرائے گئے اور مل میں موجود یونین کے دفتر پر پرچم لگانےگئے تو گارڈز نے فائرنگ کردی ۔
یونین کے صدر محمد اقبال نے کہا کہ ان سمیت پندرہ محنت کش زخمی ہوگئے۔ ’خود میرا ہاتھ توڑ دیا گیا ہے۔ میرے سر پر زخم ہیں ۔مل والے کہتے ہیں کہ یہ فیکٹری ڈیفینس والوں کی ہے اس لیے یونین بنانے کی اجازت نہیں ہے‘۔
محمد اقبال نے کہا کہ فیکٹری کی انتظامیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی ماننے کے لیے تیار نہیں۔
پولیس نے اب تک محنت کشوں کی طرف سے رپورٹ درج نہیں کی ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے منگل کے روز دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کا انتظام کیا ہے۔
فیکٹری انتظامیہ سے ان کا موقف جاننے کےلیے کئی بار رابطہ قائم کیا گیا لیکن ہر بار کہا گیا کہ جنرل منیجر کرنل ارشد فیکٹری سے باہر گئے ہوئے ہیں۔
ضلع بدین میں چھ شوگر ملیں موجود ہیں جن میں تین کا تعلق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بتایا جاتا ہے جبکہ دو ایک بڑے صنعتکار گروپ کی ہیں اور آخری آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی ہے۔
تمام فیکٹریوں میں محنت کشوں کو قانون کے مطابق دی گئی مراعات اور سہولتوں کا فقدان ہے۔
محمد اقبال کہتے ہیں کہ تمام فیکٹریوں میں پاکٹ یونین ہیں۔ کسی فیکٹری میں بھی قانون پر عمل نہیں ہوتا ہے ۔
__________________________________________________ ______________________
سوات میں کرفیو، آپریشن میں تیزی
رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی، پشاور
![]()
![]()
کئی علاقوں سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں صوبہ سرحد کے ضلع سوات اور قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع بھر میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر کے صدر مقام مینگورہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایک اعلٰی سرکاری اہلکار کے مطابق پیر کی صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مینگورہ کے علاقوں انگرو ڈھرئی، قمبر اور نوی کلی میں مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی۔
گزشتہ رات تحصیل مٹہ کے علاقے چپرہار میں ایک مارٹرگولہ گھر پرگرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں جبکہ کئی علاقوں سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
ادھر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں میں بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تین سے جاری جھڑپوں میں شدت آئی ہے جس میں دو عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سکیورٹی فورسز نے صدر مقام خار اور عنایت کلی میں کرفیو نافذ کر کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ گزشتہ رات سے عنایت کلی پر جاری گولہ باری میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں شدت آنے کی وجہ سے عنایت کلی سے سینکڑوں لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
ادھر تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے دعوٰی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کی رات صدر مقام خار میں واقع سکاؤٹس قلعے اور سول کالونی پر راکٹ حملے کیے ہیں جس میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم مقامی طورپر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ تین دن پہلے سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کے ایک بڑے تجارتی مرکز عنایت کلی میں طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے علاقے میں طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا۔
__________________________________________________ _________________
’کوچ نے شعیب کو ہٹانے کو کہا تھا‘
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
![]()
![]()
رپورٹ میں شعیب ملک کو اپنی دنیا میں مگن رہنے والا کپتان قرار دیا گیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم اور منیجر یاور سعید نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک کو بحیثیت کپتان مسترد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز پیش کی تھی کہ یونس خان کو کپتان مقرر کر دیا جائے۔
کوچ اور منیجر کی یہ رپورٹ پیر کو سینیٹ کی سپورٹس سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔
کوچ انتخاب عالم اور منیجر یاور سعید نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اکیلے لاتعلق اور اپنی دنیا میں رہنے والے تھے جس میں کوئی برائی نہیں لیکن ٹیم کو ایک پر عزم کپتان کی ضرورت تھی۔
کوچ اور منیجر نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہوں نے سوائے پانچ منٹ کی ٹیم میٹنگ کے شعیب ملک کا کھلاڑیوں سے کوئی بامقصد رابطہ نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے شعیب کو کھلاڑیوں کے ساتھ طویل وقت گزارتے ہوئے بھی نہیں دیکھا جو ایک کامیاب کپتان کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
![]()
دونوں آفیشلز نے نئے کپتان کے طور پر یونس خان کا نام تجویز کیا
انتخاب عالم اور یاور سعید نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پچھہتر رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کو نئے کپتان کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی تھی کیونکہ ان کے خیال میں کھلاڑی شعیب ملک سے مطمئن اور خوش نہیں دکھائی دیتے تھے۔
دونوں آفیشلز نے نئے کپتان کے طور پر یونس خان کا نام تجویز کیا اور پی سی بی کو یہ مشورہ بھی دیا کہ یہ تبدیلی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی عمل میں لائی جائے۔
کوچ اور منیجر نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ لیگ سپنر دانش کنیریا کو ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں میں سپیشلسٹ سپنر کے طور پر کھلایا جانا چاہیے۔کوچ اور منیجر نے وکٹ کیپر کامران اکمل کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وکٹ کیپر اور بیٹسمین کی حیثیت سے کامران اکمل نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے لیکن اب ان کی کارکردگی کا وہ معیار نہیں رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب ملک بھی پیر کو سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے خود کپتانی چھوڑی کیونکہ وہ عام کھلاڑی کی حیثیت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔کمیٹی کے رکن سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک کے خیالات کے برعکس یہ بات واضح ہے کہ کوچ اور منیجر ان کےخلاف تھے۔
_________________________________________
مصر: ہزاروں برس قدیم ممیاں دریافت
![]()
کھدائی کے دوران مقبرے سے لکڑی اور پتھر کے آٹھ تابوت بھی ملے ہیں مصری ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھدائی کے دوران ایک مقبرے سے کم از کم دو ہزار چھ سو برس قدیم بیس سے زائد ممیاں برآمد کی ہیں۔
مصر کے سب سے بڑے ماہرِ آثارِ زاہی ہواس کے مطابق یہ ممیاں جن میں سے بائیس کو مقبرے کی دیوار کے ساتھ کھڑا پایا گیا ایک ایسے مقبرے میں تھیں جو کہ چھ سو چالیس قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔
زاہی ہواس کا کہنا ہے کہ صقارہ کے مقام پر ہونے والی اس کھدائی کے دوران لکڑی اور پتھر کے آٹھ تابوت بھی ملے ہیں۔
مصری حکومت کے ایک بیان کے مطابق قدیم مقبرہ چوروں کو ممکنہ طور پر اس مقبرے تک رسائی رہی ہے تاہم اس کے باوجود دریافت کیے جانے والے مقبرے میں لکڑی کا ایک تابوت ایسا ہے جسے زمانۂ قدیم سے نہیں کھولا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ چونے کے پتھر سے بنا ہوا یہ سربمہر تابوت قریباً چار ہزار برس قدیم ہے۔
اب تک کھولے جانے والے ایک تابوت میں سے ماہرین کو ایک ممی ملی ہے اور انہیں مزید ممیوں کی دریافت کی امید ہے۔
قاہرہ کے جنوب میں صقارہ کے علاقے میں آثارِ قدیمہ کی تلاش میں کھدائی کا کام کئی عشروں سے جاری ہے لیکن اس کے باوجود یہاں سے نئے آثار قدیمہ دریافت ہوتے رہے ہیں۔
تاہم اس کے باوجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے صحیح حالت میں موجود مقبرے کا ملنا عام بات نہیں۔ مصری ماہر زاہی ہواس کا کہنا ہے کہ مصر کے ستّر فیصد آثارِ قدیمہ ابھی دریافت ہونا باقی ہیں۔


LinkBack URL
About LinkBacks




















Reply With Quote
Yeh ajab hai mohabbat k zamana janta hai...

















عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عالم زیب خان بدھ کی دوپہر کو دلہ زاک روڈ پر واقع اپنے گھر سے جونہی نکلے تو ان کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا































اعلان کے بعد وکلاء معزول چیف جسٹس کے گھر جمع ہونا شروع ہوگئے
’آزاد عدلیہ کی جو بنیاد رکھی گئی ہے اس برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے‘
عامر احمد خان


Bookmarks